• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم اور ٹی وی کی اداکارہ پریتیکا چوہان کو منشیات خریدتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا کہنا ہے کہ دو مختلف کیسز میں 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی شوبز انڈسٹری میں ڈرگ مافیا اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے، جس کا انکشاف سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ہوا۔

اس حوالے سے شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات انکشافات بھی کر چکی ہیں۔

تاہم ان انکشافات کو اس وقت تقویت ملی جب ایک اداکارہ کو این سی بی نے ڈرگز خردیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اطلاع پر انھوں نے ممبئی کے علاقے ورسووا میں چھاپا مارا اور دو افراد کو حراست میں لے کر 99 گرام کے قریب منشیات قبضے میں لے لی۔ 

این سی بی کا کہنا ہے کہ گرفتار شخصیات میں اداکارہ پریتیکا چوہان بھی شامل ہیں جو ایک ڈیلر سے ڈرگز کا سودا کر رہی تھیں۔

حکام نے بتایا کہ دونوں افراد کو ممبئی کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتیکا چوہان ٹی وی سیریلز میں کام کرچکی ہیں جبکہ 2016 میں انھوں نے فلم جمیلا سے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

این سی بی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ممبئی میں ہی تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتاری کیا تھا، جس سے تفتیش کرنے کے بعد مزید ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین