فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر نفرت انگیز بیانات سے انتہاپسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔
جواد ظریف کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز بیانیے کا بنیادی نشانہ مسلمانوں کو ہی بنایا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آزادیٔ اظہار کی آڑ لے کر اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے بیانات صرف موقع پرستی ہیں اور مسلمانوں کے خلاف ایسے نفرت انگیز بیانات صرف انتہاپسندی کو ہی ہوا دیں گے۔