• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ پٹ کا امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ اداکار بریڈ پٹ بھی امریکی انتخابات میں صدارتی امیدوار کے چناؤ کیلئے پرجوش ہیں، اداکار نے ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ورلڈ سیریز گیم 4 کے دوران 60 سیکنڈز کی’میک لائف بیٹر‘ کے نام سے اشتہار چلایا گیا جس میں بریڈ پٹ خود تو دکھائی نہیں دئیے لیکن ان کی آواز نے بائیڈن کو ہر امریکی کا صدر قرار دیا۔بریڈ پٹ نے کہا کہ امریکا ایسا صدر چاہتا ہے جو ان کو عزت دے اور ان کی آنکھوں میں دیکھ کر سچ بول سکے۔اداکارہمیشہ سیاست سے دور رہے ہیں تاہم انہوں نے 2012 میں وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا جب جوبائیڈن نائب صدر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔قبل ازیں سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیدن کے حق میں نکلنے والی ایک ریلی میں شرکت کی تھی۔امریکی سینیٹربرنی سینڈرز بھی صدارتی انتخابات 2020 کےلیے سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

تازہ ترین