• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، زاہد ہاشمی

پیرس (نمائندہ جنگ ) کشمیری رہنما اور صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ گذشتہ 73 سالوں کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے مظالم اور کشمیری قوم کی نسل کشی آج بھی اسی طرح جاری ہے،نہ قتل و غارت رکی ہے، نہ عصمت دری ، نہ خواتین کا اغوا یہ معاملات اس طرح جاری ہیں ،لاک ڈاؤن سے لےکر ہر ظلم سواکروڑ کشمیریوں پر کیا جارہا ہے۔ ہم وزیراعظم عمران خان اور اپنی مسلح افواج کے شکر گذار ہیں جو بھارتی مظالم روکنے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کی بات کرتے ہیں اور ہر قسم کے اقدام کررہے ہیں، یوم سیاہ کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں اس عزم کو دہرایا کہ ہم کشمیرکی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کو قائم ہوئے 16 ماہ سے زیادہ ہو گئے ہیں، آج اس کو مزید منظم اور مستحکم کرنے کےلئے تین نئے عہدیداروں کو نامزد کیا جارہا ہے جن میں معروف سیاسی سماجی شخصیت کے پی چوہدری کو چیف آرگنائزر، معروف نعت خواں دینی علمی شخصیت طاہر گورائیہ کو جنرل سیکرٹری اور چوہدری افضال جولیاموتی کو نائب صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم ایک باقاعدہ نمائندہ فورم ہے ۔
تازہ ترین