آپ آف لائن ہیں
پیر7؍ ربیع الثانی1442ھ 23؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے289.71 ارب روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی حکومت نے سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے جاری مالی سال میں اب تک 289.71 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے جاری مالی سال کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 650 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات کے مطابق وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 188.34 ارب، کارپوریشنز کیلئے 76.4 ارب روپے اورخصوصی ایریاز کیلئے 24.15 ارب روپے کے فنڈزجاری کئے گئے ہیں۔اعدادوشمارکے مطابق ایرا کیلئے پی ایس ڈی پی میں مختص 1.5 ارب روپے میں سے اب تک 750 ملین روپے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کیلئے 53.4 ارب روپے اور این ٹی ڈی سی کیلئے 23 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

بزنس سے مزید