آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

تھرمیں انڈین ایف ایم ریڈیو کی نشریات پر پابندی کیلئے درخواست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے تھرپارکر میں انڈین ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی نشریات پر پابندی سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت، وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات ونشریات اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں تھرپاکر میں انڈین ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی نشریات پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل کینجانب سے نوقف اختیار کیا گیا کہ تھر پارکر میں انڈین ریڈیو اسٹیشن ایف ایم 102,3 کی نشریات چل رہی ہے ، بھارتی ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، بھارتی ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے پاک فوج کے خلاف بھی پروپگنڈا کیا جارہا ہے،بھارتی ریڈیو اسٹیشن سے اسلام کے خلاف بھی مہم چلائی جارہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید