• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بادشاہ اور نجیب رزاق کی مخالفت، ملائیشین وزیراعظم پر دباؤ بڑھ گیا

کراچی (نیوزڈیسک) ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے ۔شنید یہ ہیں کہ وہ ملائیشین بادشاہ کی حمایت کھو چکے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم اور حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی نجیب رزاق بھی ان کیخلاف ہوگئے ہیں ، برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق نجیب رزاق نے وزرات عظمیٰ کیلئے اپنے دیرینہ حریف اور اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کی حمایت کردی ہے ، انور ابراہیم اس اتحاد کا حصہ تھے جس نے 2018ء میں نجیب رزاق کو اقتدارسے محروم کردیا تھا ، نجیب رزاق کو کرپشن کے الزام میں 12سال قید کی سزا سنادی گئی تھی تاہم وہ اب ضمانت پر رہا ہیں اور انہوں نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کررکھی ہے ، نجیب رزاق کی جانب سے انور ابراہیم کی حمایت سے محی الدین یاسین کی حکومت خطرے میں پڑ گئی ہے ، محی الدین یاسین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی خاطر ملک گیر سطح پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم کنگ سلطان عبداللہ نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا ، ناقدین کا الزام ہے کہ پارلیمان میں معمولی برتری رکھنے والے وزیر اعظم یاسین دراصل کورونا کو بہانہ بنا کر پارلیمان کو معطل کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین