• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے بجائے بات ان سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے، ن لیگ

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے مذاکرات کرینگے جنکے پاس اختیار ہے،اسپیکر اسمبلی نے اپوزیشن کا ایوان میں گلا گھونٹا ہوا ہے،ہمیں پروڈکشن آرڈر کی بھیک مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں، پارلیمنٹ کے اندر عوامی ایشوز پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے روٹی 10 روپے، چینی 53 اور آٹا 35 روپے فی کلو ہوگا تو پھر ہی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عمران خان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں کریگی ہم ان سے مذاکرات کرینگے جو اختیار رکھتے ہیں۔ 

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کے اندر مسلم لیگ (ن) عوامی ایشوز پر بھرپور آواز اٹھائے گی ۔اپویشن کی آواز دبا دی گئی ہے ۔ اسپیکر اسمبلی نے اپوزیشن کا ایوان میں گلا گھونٹا ہوا ہے ۔ہمیں پروڈکشن آرڈر کی بھیک مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔

یہ اسپیکر پر دھبہ لگ رہا ہے پروڈکشن آرڈر کیلئے وزیر اعظم سے ڈکٹیشن لی جاتی ہے ۔یہ اسپیکر کی ناکامی ہے کہ وہ ایوان کا دفاع کرنے میں ناکام ہے ۔

تازہ ترین