• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، بلدیاتی انتخابات کے رولز، ن لیگ کی درخواست خارج

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے طریقہ اور رولز کیخلاف مسلم لیگ (ن) کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے طریقہ اور رولز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن اور رولز کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔بلدیاتی انتخابات کا شیڈیول پہلے اور رولز بعد میں جاری کیے گئے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کے بلدیاتی نمائندے اپنی مدت پوری کرچکے ہیں اب نوٹیفکیشن کو کیسے کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔عدالت نے کہا کہ کافی عرصہ سے درخواست زیر سماعت ہے اور اب عدالت کا وقت ضیاع نہ کیا جائے کیا پچھلا الیکشن ختم کردیں یہ کیسے ممکن ہے؟عبداللہ ہنجرا لا آفیسر الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کیانتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے رولز بنائے گئے تھے، جن رولز کے مطابق 2015 میں انتخابات کرائے گئے انہی کے مطابق نئے انتخابات بھی ہوں گے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو مسئلہ ہوتو نئی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین