• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی جامعات میں گلگت بلتستان کے کوٹے میں اضافہ

کراچی( سید محمد عسکری) گلگت بلتستان میں انتخابات کے موقع پر سندھ بھر کی جامعات میں گلگت بلتستان کیلئے مختص نشستوں کی تعداد میں ہنگامی بنیادوں پر اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس اور محکمہ بورڈ زو جامعات کی جانب سے جامعات کے سربراہوں کو گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے مختص نشستوں میں فوری اضافے کی ہدایت کی گئی تھی اور اس سلسلے میں جامعات کو باقاعدہ پروفارما بھی بھیجا گیا تھا۔ جن جامعات میں طلبہ کی نشستوں میں اضافہ ہوا ان میں سندھ یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی، جامعہ کراچی، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی، داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ، شاہ لطیف یونیورسٹی، ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی، آئی بی اے سکھر شامل ہیں۔ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروس لودھی نے بتایا کہ جامعہ این ای ڈی نے گلگت بلتستان کے طلبہ کی نشستوں کا کوٹا 6 سے بڑھا کر 10 کردیا ہے۔ داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے بتایا کہ داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے طلبہ کی نشستوں کی تعداد 10 سے بڑھا کر 13کردی ہے جبکہ آزاد کشمیر کیلئے بھی 3 نشستوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین