• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورکا ایئر کوالٹی انڈیکس 367 ریکارڈ،ماہ میں 8 بار آلودہ ترین شہروں میںسرفہرست رہا

لاہور(خصوصی رپورٹر) سموگ کے بادلوں نے شہر لاہور کی فضا پرڈیرے ڈالنا شروع کردیے، ایک ماہ کے دوران 8 بار لاہور فضائی آلودگی میں آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا، سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 367 ریکارڈ کیا گیا۔ سمو گ سے جلدی امراض بھی ہوسکتے ہیں حاملہ خواتین کے لئے بہت خطرناک ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ سے سینے کی انفیکشن، فالج، پھیپھڑوں کا کینسر، نمونیہ اور سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، شہری بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، گھر سے باہر نکلتے وقت چہرے کو گیلے کپڑے یا ماسک سے ڈھانپ لیں۔
تازہ ترین