آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

متعدد منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ بھر میں خوشحالی آئے گی ‘معاون خصوصی

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف اور مذہبی امور ظہور شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے پسے ہوئے اور بے بس طبقات کو زندگی کی تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔جن میں صحت ،تعلیم ،پانی اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہے جن کی تکمیل سے صوبہ بھر میں ترقی ، خوشحالی اور حقیقی تبدیلی آئے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر حلقہ پی کے 84کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیامعاون خصوصی نے ضلع ہنگومیں ترقیاتی کاموں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کروڈوں روپوں کی لاگت سے مختلف دیہاتوں میں پینے کے صاف پانی ،بجلی ،صحت و تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر مرمت پر کام کیا جائے گا ہنگو کے ہسپتال کو طب کی جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ تا کہ علاقے کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا ہو سکیں ۔

پشاور سے مزید