پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن میں ضلع بھر سے ہزاروں لوگوں طلبا و نوجوانوں کی شرکت سے واضح ہو گیا ہے کہ ضلع نوشہرہ کے لوگوں نے قبضہ گروپ سے نجات کا تہیہ کر لیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے 63نوشہرہ کا ضمنی الیکشن قبضہ گروپ اور مہنگائی کے خلاف ریفرنڈم ہو گا عوام نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کے انتخابی نشان شیر پر ٹھپہ لگانے کا تہیہ کر لیا ہے۔ ضمنی الیکشن میں شکست کے خوف سے وفاقی وزیر پرویز خٹک بری طرح بوکھلا گئے ہیں حاجی نواب خان نے مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کی طرف سے صوبائی اسمبلی پی کے 63نوشہرہ میں ہونے والے اجتماعات میں عوام کو دھوکہ دینے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر کے الیکشن کمیشن قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ الیکشن کمشنر کو اس کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہئے۔ دو سال سے حلقہ سے غائب رہنے والے وفاقی وزیر کو دو سال بعد عوام کی یاد ستانے لگی ہے لیکن عوام کو اب دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔ حاجی نواب خان نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے عوام کا استحصال کرنے والے قبضہ گروپ بے نقاب ہو چکا ہے ۔ قبضہ گروپ کو عوام کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قبضہ گروپ کے وزرا اور ارکان اسمبلی کا محاسبہ کیا جائے گا۔