• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: سابق کونسلر نگہت بابر کی لاش گھر سے برآمد

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد کی ایک سابق کونسلر نگہت بابر کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

فیصل آباد پولیس کے ترجمان منیب شاہ کے مطابق سابق کونسلر نگہت بابر کی ان کے گھر سے ملنے والی لاش دو روز پرانی ہے۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ نگہت بابر کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے، تاہم ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔


پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے اور موت کی درست وجہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

تازہ ترین