• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس اور اسرائیل جیسے ملک مسلمان دشمنی میں آگے بڑھ رہے ہیں، خورشید شاہ

پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فرانس اور اسرائیل جیسے ملک مسلمان دشمنی میں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔

احتساب عدالت نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی، عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، اس معاملے پر او آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے،عالم اسلام کے اتحادکی ضرورت ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے نے نئی تاریخ رقم کی ہے، پہلی بار قوم پرست بلوچ، پنجابی سب مل کرپاکستانی جھنڈے تلے بیٹھے تھے، اپوزیشن نے حکومت کے خلاف سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات بہت آگے نکل گئے ہیں، کسی لیڈر کی طرح حکومت جانے کی کوئی پیش گوئی نہیں کروں گا، جو لوگ کوئٹہ جلسے پرپیش گوئی کررہے تھے وہ پوری نہیں ہوئی۔

پی پی رہنماخورشید شاہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں میں عوام کی شرکت نے ثابت کردیا کہ اپوزیشن درست سمت میں ہے۔ 

تازہ ترین