• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہو رہی ہے، فخر زمان

پاکستانی اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کا پاکستان میں آنا بہت خوش آئند بات ہے، زمبابوے کے خلاف سیریز میں اچھی پرفارمنس کرنے کے لیے پر اُمید ہوں۔

فخر زمان نے کہا کہ ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ میچ دو کافی مختلف فارمیٹ ہیں، پریکٹس میچوں سے قومی ٹیم کو بہت فائدہ ہوا ہے، عابد علی، امام الحق، بابر اور میں کافی عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاروں کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ اچھی پرفارمنس دیں، ناقدین کرکٹرز کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں، میرا ایک اپنا کھیلنے کا اسٹائل ہے ،یونس اور مصباح الحق کے ساتھ کافی کام کیا ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ میرا فوکس ریڈ بال کرکٹ ہے جس پر میں نے لاک ڈاؤن میں کافی محنت کی ہے، دورہ انگلینڈ پر ہم نے شروع میں ریڈ بال کرکٹ کھیلی تھی، جس سے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ 

تازہ ترین