• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، زمبابوے سیریز: کھلاڑیوں، آفیشلز کی کورونا وائرس رپورٹس منفی آگئیں

پاکستان اور زمبابوے کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں راولپنڈی میں ہوم سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے107 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ ہوئے۔

دونوں ٹیمیں آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، جمعے کو اسی میدان میں دونوں ٹیمیں کے درمیان پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا جائےگا۔


پی سی بی نے زمبابوے کے خلاف 3 ایک روزہ اور اتنے ہی ٹی 20 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول کیے ہیں۔

سیریز میں پہلے ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے، جو 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو دن 12 بجے شروع ہوں گے جبکہ 3 ٹی 20 میچز بالترتیب 7 ، 8 اور 10 نومبر کو ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے۔

تازہ ترین