• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی معلومات کے تبادلے کا معاہدہ


امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی معلومات کے تبادلے سے متعلق اہم معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

بیسک ایکسچینج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ (بی ای سی اے) کے تحت بھارت کو امریکی سیٹلائٹ کی معلومات اور تصاویر تک رسائی دی جائے گی۔

اس معاہدے کے تحت بھارت میزائل حملے کے لیے امریکی سیٹلائٹ ڈیٹا سے کسی بھی علاقے کی صحیح جغرافیائی لوکیشن معلوم کر سکے گا۔

نئی دلی میں جاری ٹو پلس ٹو میٹنگ میں امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر، سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو اور بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ، وزیر خارجہ سبرامنیئم جے شنکر کے درمیان بی ای سی اے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق نئی دلی میں جاری ٹو پلس ٹو میٹنگ میں بھارت اور امریکا کے درمیان بیسک ایکسچینج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ یعنی بی ای سی اے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے اطلاعات تھیں کہ بھارت میزائل اور ڈرونز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ عسکری معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ معاہدے کا اعلان اگلے ہفتے امریکی سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری دفاع کے دورہ بھارت کے دوران کیا جائے گا۔

تازہ ترین