• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچاؤ،آئی جی پنجاب کی بائیومیٹرک حاضری بندکرنیکی ہدایت

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کوروناوائرس سے بچاؤکیلئے آئی جی پنجاب نے بائیومیٹرک حاضری بندکرنےکی ہدایت کردی ۔ ملک بھرمیں کووڈ19 کی دوسری لہرپھیلنے پرانسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرکے تمام ضلعی پولیس افسروں ،یونٹس سربراہوں کے نام مراسلے میں کہاگیاہےکہ کھانسی زکام اوربخارکی صورت میں ناک اورمنہ کوسرجیکل ماسک سے ڈھانپ کررکھیں،ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے اورگلے ملنے سے پرہیزکریں،جوشخص زکام اورکھانسی میں مبتلاہو اس سے تین فٹ کافاصلہ رکھیں،غیرضروری طورپرپرہجوم جگہوں پرجانے سے پرہیزکریں ،اپنے ہاتھ کثرت سے دھوئیں اورکم ازکم بیس سیکنڈکیلئے دھوتے رہیں ،سینٹائزرکااستعمال کریں ،کچھ عرصے کیلئے بائیومیٹرک حاضری بندکردیں ،نیم گرم پانی کااستعمال کریں ،دفاترکے کمروں میں کھڑکیاں کھول کررکھیں ،بیت الخلاکوصاف اورخشک رکھیں اورہاتھ دھونے کے عمل کویقینی بنائیں ،تمام تھانوں ،دفاتر اورپولیس لائنزکے بیت الخلامیں سینیٹائزرکی موجودگی یقینی بنائیں ۔
تازہ ترین