• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیہا ککڑ کی زندگی کی سب سے خوبصورت تصاویر کونسی ہیں؟

حال ہی میں گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ نے سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کی سب سے خوبصورت تصویریں پوسٹ کی ہیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی ازدواجی زندگی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہنے والی بالی وڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے دن کی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔


انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں نیہا ککڑ عروسی لباس میں ملبوس دلکش نظر آرہی ہیں جبکہ اُن کے شوہر روہن پریت سنگھ نے خوبصورت شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

نیہا ککڑ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں اُن کے شوہر اپنی اہلیہ سے اظہار محبت کر رہے ہیں جبکہ اگلی تصویر میں اُنہوں نے نیہا ککڑ کو گلے سے لگایا ہوا ہے۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کا یہ نوبیہاتا جوڑا بےحد خوش ہے۔

نیہا ککڑ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میری زندگی کی سب سے خوبصورت تصویریں ہیں۔‘

گلوکارہ نے اپنے شوہر روہن پریت سنگھ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’جب میں آپ کے ساتھ ہوتی ہوں تو آپ مجھے مزید  بہتر بنا دیتے ہیں۔‘

نیہا ککڑ نے صرف دو گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویریں پوسٹ کی ہیں جنہیں اب تک ایک کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

ان تصاویر کے علاوہ بھی نیہا ککڑ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی دیگر تصویریں پوسٹ کی ہیں۔


خیا ل رہے کہ نیہا ککڑ گزشتہ دنوں ہی اپنے قریبی دوست گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ اس جوڑے نے دہلی کے ایک گرودوارے میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔

تازہ ترین