• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیہا اور روہن کی ولیمے پر ساتھ گانا گاتے ویڈیوز وائرل

بھارتی نو بیاہتا گلوکار جوڑی نیہا ککڑ اور روہن پریت کی اپنے ولیمے پر گائے گئے ایک ساتھ رومانٹک گانے اور ڈانس کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

نیہا ککڑ اور روہن پریت کی شادی کی تقریبات گزشتہ ہفتے سے جاری ہیں جبکہ دونوں گلوکار اپنی اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کرہے ہیں جنہیں انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔


گزشتہ رات ہونے والی نیہا اور روہن کے ولیمے کی تقریب کی ویڈیوز بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں نوبیاہتا جوڑی ایک دوسرے کے لیے اپنی خوبصورت آواز میں گانے گا رہے ہیں اور ڈانس کر رہے ہیں ۔


نیہا اور روہن کے ولیمے کی وائرل ویڈیوز مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں ۔



نیہا کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر روہن پریت کے ساتھ ریلیشن شپ کی تصدیق کی تھی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تازہ ترین