• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور دہشت گرد حملہ، سعودی عرب کی سخت مذمت

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز پشاور میں مدرسے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

سعودی دفترِ خارجہ کا جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ سعودی عرب اس قسم کے مجرمانہ حملوں کو مسترد کرتا ہے۔

دوسری جانب خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں سعودی کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے مرنے والے صحت کے شعبے کے کارکنوں کے اہلِ خانہ کو 5 لاکھ ریال دینے کا اعلان کیا گیا۔

سعودی کابینہ کے مطابق یہ فیصلہ سعودی اور غیرملکی دونوں صحت کے کارکنوں پر لاگو ہو گا۔


ادھر سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ’اعتمرنا‘ ایپ سے 1 اعشاریہ 43 ملین معتمرین فیض یاب ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ نے اپنے اعلامیے میں یہ بھی کہا ہے کہ 6 لاکھ 59 ہزار 400 معتمرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

تازہ ترین