گستاخانہ خاکوں کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان نے مسلم امہ کے سربراہان کو خط لکھ دیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے مسلم امہ کے سربراہان کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ ہمیں حضور کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف اکٹھے ہو کر کھڑا ہونا ہو گا۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے مسلم امہ کے سربراہان کو لکھے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ ہمیں اس گستاخی کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کرنا ہوگی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے مسلم سربراہان کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں مغرب کو بتانا ہوگا کہ اس گستاخی کی وجہ سے ہم کتنے دکھی ہیں۔