• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا انتخابی اصلاحات فوری متعارف کروانے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات فوری متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیاں آبادی کے تناسب سے ہوں گی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے ساتھ ای۔ووٹنگ کی سہولت بھی ملے گی، انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق میں 49 ترامیم کی جائیں گی۔

حکومت نے ترمیمی ایکٹ منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا ہے۔


اعظم سواتی کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات لانے کا مقصد سینیٹ الیکشن میں متوقع دھاندلی کو روکنا ہے، موجودہ سینیٹ میں کئی لوگ دھاندلی کے ذریعے منتخب ہوکر آئے ہیں۔

ترمیم منظور ہوتے ہی سینیٹ الیکشن سے پہلے لاگو ہوجائے گی۔

تازہ ترین