• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی پشاور کے مسافروں کیلئے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا


بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کی بسوں میں سفر کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آرٹی بس اور اسٹیشنز پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بس اور اسٹیشنز پر ماسک نہ پہننے والوں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔


ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرانس پشاور کی ویجیلنس ٹیمیں بسوں اور اسٹیشنز کی چیکنگ کریں گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں ماسک نہ پہننے جیسی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے تناظر بڑے فیصلے کیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کارروباری اوقات کار ایک بار پھر محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں رات 10 بجے تک تمام مارکیٹس ،شاپنگ مالز اور شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین