امریکہ میں مقیم کشمیریوں اور سکھوں کی بڑی تعداد نے فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام ہیوسٹن میں بھارتی قونصل کے سامنے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں پاکستانیوں، کشمیریوں اور سکھوں نے شرکت کی اور کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانیت سوز بھارتی مظالم اور جابرانہ قبضے کے خلاف امریکہ سمیت پوری اقوام عالم آواز بلند کرے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور مظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کیلے دنیا اپنا کردار ادا کرے۔
مظاہرین کی قیادت کرنے والے رہنماؤں بشمول فرینڈز آف کشمیر کی چئیرپرسن غزالہ حبیب، مسرور جاوید خان اور فرح سواتی سمیت سکھ رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔