• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکام ٹولہ جوانوں کا مورال تباہ کرنے کی سازش کررہا ہے، مراد سعید

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سیاست میں ناکام بیانیے کا ٹولہ جوانوں کا مورال تباہ کرنے کی سازش کررہا ہے، پوری دنیا نے جارحیت پر آمادہ بھارت کو پاک فضائیہ کے ہاتھوں رسوا ہوتے دیکھا، جبکہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتا ممکن ہے نہ کسی کو اس سے کھیلنے دیں گے۔

مراد سعید نے ایاز صادق کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اندرونی و بیرونی خطرات کے سامنے پوری قوم یکجا اور سیسہ پلائی دیوار ہے، اسٹریٹجک معاملات قومی مشاورت کے مربوط نظام کے تحت طے کیے جاتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ حساس موضوعات و معاملات پر جعلی انکشافات شرمناک اور قانون کی خلاف ورزی ہیں، ضمیر فروش وطن فروشی پر آمادہ ہیں مگر قوم بیدار اور ہم متحرک ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ یہ جانتے ہیں کہ عوام ان کے ہاتھوں بے وقوف بننے کو تیار نہیں ہیں۔

تازہ ترین