• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا 12ربیع الاوّل کیلئےضابطہ اخلاق جاری

سندھ حکومت نے 12ربیع الاوّل کے لیےضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

کراچی میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق  تقریبات کی جگہ پر ہوا کا گزر ہونا چاہئے۔

اعلامیہ کے مطابق تقریب کے دوران سماجی فاصلہ رکھا جائے، داخلی اور خارجی راستوں پر رش نہ لگایا جائے۔ 


محکمہ داخلہ کے ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ داخلے کے وقت پر شخص کا بخار چیک کیا جائے، جبکہ تقریبات میں شریک ہر شخص کے لیے ماسک پہنا لازم ہوگا۔

تازہ ترین