• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میڈیا نے ایاز صادق کی تقریر کو توڑ کر دکھایا، شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے میڈیا نے ایاز صادق کی تقریر کو توڑ مروڑ کر دکھایا اور اس سے فائدہ اٹھایا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وزراء کے ہمراہ آکر معافی مانگیں ، ایاز صادق بھی معافی مانگ لیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسمبلی میں جذبات ابھارے گئے ایاز صادق کی بات ان کا نتیجہ تھی۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھیں کہ کیا ایاز صادق کو اسٹینڈ آلون یہ بات کرنی چاہیے تھی تو میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، پارلیمان میں جذبات ابھارے گئے جس پیرائے میں باتیں ہوئیں اس میں ایسی بات ہوجاتی ہے۔


رہنما ن لیگ نے کہا کہ ایاز صادق نے جو باتیں کی وہ ان کی وزیرخارجہ سے نجی گفتگو کی تھیں، ایاز صادق نے اسمبلی کے فلور پر ان باتوں اور تاثر کا ذکر کیا، ایاز صادق پارٹی پالیسی بیان نہیں کررہے تھے ایک ایم این اے کی حیثیت سے کھڑے ہوئے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ پارلیمان میں بہت سی باتیں کی جاتی ہیں، آج بھی فواد چوہدری نے بات کی۔

انہو ں نے کہا کہ وفاقی وزیر اسمبلی میں کابینہ کی نمائندگی کرتا ہے، اس کی اپنی رائے نہیں، آج ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، سمجھنے سے قاصر ہوں یہ ڈائیلاگ کیسے اور کون شروع کرے گا؟

تازہ ترین