• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی مرکزِ دعوتِ اسلامی فیضانِ مدینہ آمد

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کراچی میں مذہبی جماعت دعوتِ اسلامی کے مرکز فیضانِ مدینہ پہنچ گئے۔

فیضانِ مدینہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے منعقدہ میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی پرنور محفل میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے فیضانِ مدینہ کے طالب علموں اور علمائے کرام سے ملاقات بھی کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وہاں گفتگو کرتے ہوے کہا کہ عیدِ میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہمارے دلوں کے بہت نزدیک ہے۔


گورنرسندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی میں محبت بانٹی۔

تازہ ترین