• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا جلسہ ضرور ہوگا، روکا نہیں جاسکتا، عبدالغفورحیدری


جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کاجلسہ ضرور ہوگا، جلسےکو روکا نہیں جاسکتا، حکمران ناکام ہوچکے ہیں، کہیں بھی حکومتی رٹ نہیں ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ پشاور کے مدرسے میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل انکوائری کمیشن بنایا جائے، زخمیوں اور شہداء کے لیے پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مسجد دھماکا بہت دل خراش اور افسوسناک واقعہ  ہے، واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، مگر اب تک سنجیدہ ایکشن نہیں لیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے نے ابھی تک یہاں کا دورہ نہیں کیا، حکومت کی طرف سے واقعہ پر کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بنا۔

 عبدالغفور حیدری نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کا جوڈیشل انکوائری کمیشن بنانے اور زخمیوں و شہدا کے لیے پیکیج کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین