• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی فیصلے کی جلدی نہیں کریں گے ، عبدالغفور حیدری

جمعیت علمائے اسلام ف کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی فیصلے کی جلدی نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جو بھی فیصلہ کیا جائے وہ رہبر کمیٹی کے فورم سے ہو ۔

یہ بھی پڑھیے : مولانا آج پنڈال میں اہم اعلان کریں گے

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور جاری ہے ، تاہم ہم مشترکہ فیصلوں کے خواہش مند ہیں ۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ ہماری اگلی حکمت عملی کے لیے اجلاس جاری ہے ۔

بلاول بھٹو زراری کا دھرنے میں شرکت کا اشارہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے آزادی مارچ دھرنے میں شرکت کا اشارہ دے دیا۔

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اب تک پاکستان پیپلز پارٹی جے یو آئی (ف) کے دھرنے کا حصہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پارٹی پالیسی پر نظر ثانی کرتی ہے تو جے یو آئی کے دھرنے میں شرکت کر سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت فی الحال دھرنےمیں شرکت نہیں کرسکتی، یہی پہلے دن سے موقف رہا ہے کہ ہم دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے نہیں کہا کہ وہ خود وزیراعظم ہاؤس جا کر وزیراعظم عمران خان کو گھسیٹیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ حکومت اپنی سمت درست نہیں کرتی تو جمہوری قوتیں بھی غیر جمہوری اقدام اٹھانے پر مجبور ہوسکتی ہیں۔

تازہ ترین