• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں عبدالغفور حیدری کی میر شکیل الرحمٰن کو قید رکھنے کی شدید مذمت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایوان بالا میں بدھ کے روز بجٹ پر بحث کے دوران سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے جیو و جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمٰن کو پابند سلاسل رکھنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ میڈیا پر قدغن لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کا جرم کیا ہے ، وہ نہیں بتایا جا رہا ہے ، وہ پاکستان کے شہری ہیں ، ان کا قصور کیاہے ، پاکستان کو اس گروپ نے بہت کچھ دیا ہے ، کسی فرد کی ناراضی کی وجہ سے میر شکیل الرحمٰن پابند سلاسل ہیں ، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
تازہ ترین