ترکی میں زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی داخل ہوگیا۔
ترک حکام کے مطابق زلزلے کی وجہ سے سمندر میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔
ترکی کے شہر ازمیر اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے سے کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔
زلزلے کا مرکز ازمیر کے قریب بحیرہ ایجیئن میں 16.5 کلومیٹر گہرائی میں تھا، زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں سمندر کا پانی داخل ہوگیا۔
ترک حکام کے مطابق مغربی ترکی کے شہر ازمیر کے علاقے سفری حصار میں 6 اعشاریہ 6 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارتوں کے ملبے سے 70 افراد کونکال لیا گیا ہے۔
ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ کے ہیڈ آفس کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ازمیر کے علاقے سفری حصار سے 17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں ترکی کی مقامی وقت کے مطابق دو بجکر 51 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کی گئے۔ زلزلہ زیر زمین 16.54 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔