کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے علاقوں ایف سکس ٹو ، ایف سکس تھری، ایف سکس فور ، ایف ٹین فور اور آئی ٹین ٹو کی مختلف گلیاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں انتظاميہ کی طرف سے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کريک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے مختلف مراکز کا دورہ کرکے عوام کو ماسک پہننے کی تلقین کی، جبکہ ماسک استعمال نہ کرنے والوں کو وارننگ بھی دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 78 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 889 مریض شفایاب ہوئے۔