• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج ’بلو مون‘ ہے، ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال


ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہفتے (31 اکتوبر 2020) کو بلو مون ہے۔

ایک بیان میں بلو مون کی تعریف بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ ایک ہی ماہ میں دوسرا مکمل چاند ہو تو اسے بلو مون کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ رواں ماہ کا دوسرا مکمل چاند ہے، اس سے پہلے مکمل چاند 2 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوا تھا۔


ماہر فلکیات کے مطابق اس سے قبل 31 مارچ 2018ء میں بھی ایک ہی ماہ میں 2 مکمل چاند ہوئے تھے۔

 فلکیات سے متعلق ایک اور رپورٹ کے مطابق حالیہ 5 سال کے دوران 31 جولائی 2015 اور 31 جنوری 2018ء کو بھی بلو مون ہوچکا ہے۔

تازہ ترین