• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز شاہ کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے، اسفند یار ولی

اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو انتہائی لاعلم اور بے خبر وزیر کہہ دیا۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان اسفندیار ولی نے کہا کہ اعجاز شاہ کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے، ریاست وزیر داخلہ کے بیان کی وضاحت کرے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی نے فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔


اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ اے این پی اس وقت بھی میدان میں کھڑی تھی اور آج بھی کھڑی ہے، اُس وقت اعجاز شاہ کا کیا کردار تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنی جانوں کے نذرانے دیے، بشیر بلور اور میاں افتخار کے فرزند سمیت کئی سو کارکن شہید ہوئے۔

اے این پی سربراہ نے استفسار کیا کہ جس وقت دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز ہورہے تھے اعجاز شاہ کہاں تھے؟

تازہ ترین