• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام اپوزیشن کا بیانیہ خوب سمجھتے ہیں، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ خوب سمجھتے ہیں۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن احتساب سے بچنے کے لیے جلسے جلوسوں کا سہارا لے رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر حکومت ان سے حساب نہ مانگنے کا اعلان کردے تو اسی دن اپوزیشن جلسے جلوس بند کردے گی۔


وزیر دفاع نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا ان سب سے ایک ہی سوال ہے کہ آمدن سے زائد اثاثے کہاں سے آئے؟

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی اپوزیشن اتحاد سے دیکھی نہیں جاتی، دل آزاری کرنے والے قوم سے معافی مانگیں۔

تازہ ترین