آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

برطانیہ میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان


برطانوی وزیر اعظم نے جمعرات سے ملک میں 4 ہفتے کے طویل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

بورس جانسن نے کہا کہ شہری صرف ضروری کام سے گھر سے باہر جاسکیں گے، سپر مارکیٹس، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کھلی رہیں گی۔ ریسٹورنٹس، بار اور غیر ضروری اشیا کی دکانیں 2 دسمبر تک بند رہیں گی۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے بہت زیادہ اموات کے خدشے پر حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

کورونا سے برطانیہ میں اموات کی تعداد 46 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید