• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل کیخلاف زیادتی کی ایف آئی آر درج کرانے والی خاتون پراسرارطورپرغائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وکیل کے خلاف زیادتی کی ایف آئی آردرج کرانے والی مدعیہ پراسرارطورپرغائب ہوگئی۔14اکتوبرکو (ع) نے تھانہ کہوٹہ کوتحریری درخواست دی تھی کہ اس کے تعلقات اپنے خاوندمحمد سرفراز کے ساتھ ٹھیک نہیں وہ اسے مارتا اور نشہ کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ اس سے طلاق لینا چاہتی ہے اس سلسلے میں میں ایڈوکیٹ عقیل حیدری کے پاس ان کے دفتر میں گئی ، انہوں نے اسے دلاسہ دیا اوراس کے ساتھ زیادتی کی۔ مدعیہ نے رونا شروع کر دیا تو اس دوران وکیل نے میز میں سے ایک پستول نکالا اور اسے ڈرایا دھمکایا کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو میں تمیں گولی مار دوں گا پھر مجھے 5سو روپے دئیے اور کہا کہ یہ کرایہ لگا کر تم گھر چلی جاؤ میں صبح جج سے بات کر کے تمھیں طلاق دلوا دوں گا ۔کیس کے تفتیشی افسراے ایس آئی اظہراقبال کے مطابق خاتون کاطبی معائنہ کرایاگیااورڈی این اے کے لئے پارسل پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کے لئے بھجوادئیے گئے ہیں۔مدعیہ مقدمہ سے فون رابطہ کیا گیا کہ وہ تھانے آئے مگر وہ نہ آئی۔ اس کے موبائل فون پررابطہ کیا تو ایک مر د نے فون اٹینڈ کیا جس نے بتایاکہ اسکا ایکسیڈینٹ بھی ہوا ہے اور وہ زخمی بھی ہے اسکے بعد سے موبائل فون بند مل رہا ہے۔ ملزم عبوری ضمانت پر ہے اورتا حال شامل تفتیش نہیں ہوا ہے۔
تازہ ترین