پاکستان کی جانب سے برادر ملک شام کو کورونا وائرس کا امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے برادر ملک شام کو کورونا وائرس کا امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ذرائع کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے کی ہدایت پر امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں 2 لاکھ 50 ہزار فیس ماسک، 50 ہزار حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں 50 ہزار گاؤن، 50 ہزار کے این 95 ماسک اور 50 ہزار عینکیں بھی شامل ہیں۔