• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ایاز صادق کے بیان پر پراپیگنڈہ کر رہی ہے، رانا ثناء


مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت ایاز صادق کے بیان پر پراپیگنڈہ کر رہی ہے، یہ انتقام کی آگ بجھانے کے لیےخطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد غداری کا الزام لگا کر اداروں کا تصادم کروایا جانا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان اور حکومت اداروں اور اپوزیشن کو متصادم کروانا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ٹائیگر فورس دکانداروں کو بلیک میل کر رہی ہے جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کو انتقام کے سوا کوئی اور کام ہی نہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ترجمان وزیرِ اعظم عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جو ترجمان جتنی گھٹیا زبان استعمال کرتا ہے وزیرِ اعظم اسے اتنی زیادہ شاباشی دیتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایاز صادق کے خلاف چلنے والی مہم قابلِ مذمت ہے، ایازصادق کے خلاف بینر حکومتی سرپرستی پر لگائے گئے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت فواد چوہدری کے بیان پر وضاحتیں دے رہی ہے، طاقتوروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا وزیرِ اعظم عمران خان کے بس کی بات نہیں۔

تازہ ترین