• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق نے آرمی چیف کا نام ہی نہیں لیا، فوادچوہدری


وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایاز صادق نے اپنے بیان میں آرمی چیف کا نام ہی نہیں لیا تھا۔

بھارتی میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہا کہ پاکستان میں سیاستدان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ایسے بیانات دیتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایاز صادق ہمارے وزیرِ خارجہ کو کہہ رہے تھے، اس لیے کہ وہ ہمارے خلاف ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسے بھارت میں سیاستدان ایک دوسرےکی ٹانگ کھینچتے ہیں یہاں بھی ایسا ہی ہے۔

واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے گھٹنے ٹیک کر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت بھیجا۔

تازہ ترین