• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ: نایاب ڈولفن مچھلی گجرا واہ نہر میں آمد

نواب شاہ( بیورورپورٹ) نایاب ڈولفن مچھلی دریاے سندھ سے راستہ بھٹک کر گجرا واہ نہر میں پہنچ گئی عوام کی بڑی تعداد نایاب ڈولفن کو دیکھنے پہنچ گئی۔ ایک من وزنی ڈولفن مچھلی نواب شاہ شہر کے وسط سے گزرنے والی گجراواہ نہر میں پہنچ گئی ۔ڈولفن کو دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد نہر پر پہنچ گئی اور مچھلی پکڑنے کے جال کے ذریعے مقامی افراد نے ڈولفن کو پکڑ لیا جبکہ ڈولفن کو دریائے سندہ میں پہنچانے کے لئے محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین