واشنگٹن( جنگ نیوز) 3 نومبر کو ہونیوالے امریکی صدارتی انتخابات میں ایک روز باقی ہے اور صدارتی امیدواروں ڈونالڈ ٹرمپ اور جوزف بائیڈن کی جانب سے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ، ارلی ووٹنگ میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہے جبکہ ری پبلکنز ’’الیکشن ڈے ‘‘پر اکثریت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، دوسری جانب انتخابی مہم اور دونوں امیدواروں کے درمیان صدارتی مباحثے میں عوام کی جانب سے بائیڈن کو پزیرائی ملنے پر بائیڈن خوش نظر آرہے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ پریشان حال نظر آرہے ہیں اور انہوں نے دھاندلی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔