اسلام آباد( نما ئندہ خصوصی) ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ اداروں کیخلاف بات کرنیوالوں کیلئے پاکستان میں جگہ نہیں اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں، اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں، ایاز صادق کے بیانات شرمناک ہیں، قومی اداروں کیخلاف بات کرنیوالوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اتوار کو نیشنل انسٹی ٹیویٹ آف مینجمنٹ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے قاسم سوری نے کہاکہ بلوچی لباس پہننے سے عوام کی ہمدردیاں حاصل نہیں کی جاسکتی ہیں۔ رکن بلوچستان اسمبلی نواب ثناءاللہ خان زہری ایک قدآور سیاسی شخصیت اور قبائلی سربراہ ہیں ان کیلئے مسلم لیگ( ن )کو کوئٹہ جلسے میںاسٹیج پر جگہ نہیں دینا افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو گرایا نہیں جا سکتا ہے۔ اپوزیشن کے خواب دیکھنے میں کوئی برائی نہیں ہے ہر دو مہینے بعد بلوچستان میں ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں ہوتی رہتی ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔