امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پولنگ ختم ہونےکے فوری بعد وہ انتخابی نتائج چیلنج کردیں گے۔
امریکی صدرٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں انتخابی ریلی میں شرکت سے قبل کہا کہ پولنگ ختم ہونے کے فوری بعدبیلٹس کی گتنی روکنے کیلئے اپنے وکلاء کیساتھ قانون کا راستہ اپنائیں گے۔
انہوں نے الیکشن کےبعد ووٹوں کی گنتی کو خوفناک چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد نتائج کیلئے طویل مناسب نہیں ہے۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ ووٹرز کو چاہیے کہ وہ انتخابی دن کا انتظار کرنے کے بجائے اپنا ووٹ پہلے ہی کاسٹ کردیں۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو امریکا میں 59 واں صدارتی انتخاب ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ دوسری مرتبہ صدارت کے امیدوار ہیں جبکہ ان کے حریف ڈیموکریٹس کے جوبائیڈن ہیں۔
انتخابی سروے میں جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ اس برتری کو ختم کرنے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ہی 24 اکتوبر کو اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اپنا ووٹ ریاست فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ڈالا اور اس موقع پر انہوں نے ماسک بھی پہن رکھا تھا۔
امریکا میں صدارتی انتخاب 3 نومبر کو ہونا ہے تاہم امریکی صدر نے قبل از وقت ہی ووٹ کاسٹ کیا، امریکا میں یہ سہولت عام شہریوں کو بھی حاصل ہے کورونا وبا کی وجہ سے قبل از وقت ووٹنگ کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔