• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف

شاہی خاندان کے رکن اور ولی عہد شہزادہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ولیم، ڈیوک آف کیمبرج اپریل میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کے باعث اس بات کو عوام سے خفیہ رکھا گیا۔

برطانوی اخبار میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم میں رواں ماہ اپریل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اپریل میں شاہی خاندان نے ان کا علاج خفیہ رکھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم نے 9 سے 16 اپریل کے دوران شاہی امور سے 7 دن کا وقفہ لیا تھا۔

شہزادہ ولیم کے کورونا میں مبتلا ہونے یا نہ ہونے سےمتعلق شاہی محل یا شہزادہ ولیم کے ذاتی دفتر نے بات کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شہزادہ ولیم نے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا تھا جبکہ اس دوران انہوں نے گھر سے بیٹھ کر آن لائن کچھ اہم معاملات بھی نمٹائے اور کانفرنسز میں بھی ٹیلی فون کے ذریعے شرکت کی۔

تازہ ترین