• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک شیف کا ثانیہ نشتر کے ہمراہ پناہ گاہ کا دورہ

پاکستان کے دورے پر آئے ترکی کے مقبول ترین شیف براک نے وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے  سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ہمراہ اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔

ثانیہ نشتر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر براک کے ہمراہ لی گئی تصویریں شیئر کیں اور اُن کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ہم انٹرنیٹ سیلیبریٹی براک کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں۔

ثانیہ نشتر نے لکھا کہ جس طرح براک نے پناہ گاہ میں انسان دوستی کا شلوک کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے براک کا کہنا تھا کہ میں پاکستان آیا ہوں کشمیری کھانے کھاؤں گا اور کشمیری کھانے بنانا بھی شروع کروں گا۔

اسلام آباد میں مشہور ترک شیف براک اوزدمیر نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں زلزلے پر پاکستانیوں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ترکی میں زلزلے کے باعث جلدی واپس چلا جاؤں گا۔

تازہ ترین