• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق کیخلاف مقدمہ درج نہیں کرا رہے، قاسم سوری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سابق اسپیکر ایاز صادق کے خلاف ہم مقدمہ درج نہیں کرا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں قاسم سوری نے کہا کہ ایاز صادق پر مقدمے کی بات اگر وفاقی وزراء کر رہے ہیں تو ہمارا اس سے تعلق نہیں، وہ کابینہ کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کو پارلیمان میں بطور پاکستانی وہ تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی۔


ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے دوران گفتگو ایاز صادق کی اسمبلی فلور پر کی جانے والی تقریر کو حذف کرنے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔

صحافی نے قاسم سوری سے استفسار کیا کہ پارلیمان میں کی جانے والی تقریر کی بنیاد پر کیا مقدمہ ہوسکتا ہے؟

ڈپٹی اسپیکر نے جواباً کہا کہ مقدمے کا اندراج نہیں ہوسکتا تو ایاز صادق کے وکیل یہ بات عدالت میں کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین